یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹرکمی کی سفارش

پیٹرول 7 روپے 56 پیسے،ہائی آکٹین11 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 15 پیسے کمی کی سفارش


ویب ڈیسک January 29, 2016
پیٹرول 7 روپے 56 پیسے،ہائی آکٹین11 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 15 پیسے کمی کی سفارش. فوٹو؛ فائل

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 15 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 15 پیسے، پیٹرول 7 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 36 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت میں 8 روپے 17 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں