آل راؤنڈرشعیب ملک کی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک
شعیب ملک پاؤں میں تکلیف سے نجات نہ پاسکے جس کی وجہ سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انجری کے شکار قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک پاؤں میں تکلیف سے نجات نہ پاسکے جس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ گرین شرٹس کو مڈل آرڈر میں شعیب ملک کا سہارا نہ ہونے کے باعث پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کو ان کی کمی کا شدت سے سامنا کرنا پڑا تھا اور اب تیسرے ون ڈے میں بھی ان کی غیرموجودگی میں محمد رضوان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک پاؤں کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے تھے جب کہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تھا تاہم تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔