ڈی ایچ اے فراڈ کیس زیرحراست 3 ملزمان 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

زیرحراست تینوں ملزمان پراختیارات کے غلط استعمال اور الاٹمنٹ سرٹیفکٹ کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

زیرحراست تینوں ملزمان پراختیارات کے غلط استعمال اور الاٹمنٹ سرٹیفکٹ کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔ فوٹو:فائل

احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں ملوث 3 ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں ملوث ملزمان کرنل (ر) صباحت قدیربٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال اور وسیم اسلم کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔زیرحراست ملزم بریگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید اقبال کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا اب ڈی ایچ اے سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی وہاں رسائی بھی نہیں،ریکارڈ ڈی ایچ اے کے پاس ہے اور ریمانڈ موکل کا مانگا جارہا ہے، نیب نے 20 جنوری کو جاوید اقبال کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا، بتایا جائے کہ 9 روز کے دوران نیب نے کیا تفتیش کی۔


سماعت کے دوران نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے اس لئے ریمانڈ میں توسیع دی جائے جس کے بعد احتساب عدالت نے تینوں ملزمان کے ریمانڈ میں 6 روزہ کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ زیرحراست تینوں ملزمان پراختیارات کے غلط استعمال اور الاٹمنٹ سرٹیفکٹ کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

 
Load Next Story