عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار کی ضمانت منظورکرلی

ملزم شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔


ویب ڈیسک January 29, 2016
ملزم شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔۔ فوٹو:فائل

KARACHI: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کی ضمانت منظورکرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار شیبا احمد کے 2 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ شیبا احمد کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہہ میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا۔


واضح رہے کہ 13 مئی کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے بوہری برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں