کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ملك كی مجموعی سلامتی صورتحال پر غور کیا گیا۔
PESHAWAR:
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ملك كی سرزمین سے آخری دہشت گرد كے خاتمے تك دہشت گردی كے خلاف جنگ جاری ركھیں گے جب کہ کراچی آپریشن کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،چوہدری نثار اور خواجہ آصف سمیت دیگر وزرا نے شركت كی جب کہ اجلاس كے دوران ملك كی مجموعی سلامتی اور اقتصادی صورتحال پر توجہ مركوز كی گئی، وزیراعظم نے اجلاس كے شركا كو سعودی عرب، ایران اور ڈیووس (سوئٹزرلینڈ) كے اپنے حالیہ دوروں پر اعتماد میں لیتے ہوئے كہا كہ حكومتی ٹیم كی مشتركہ كوششوں كی بدولت بیرون ملك پاكستان كا تشخص بہتر ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیر اعظم كا كہنا تھا كہ سرزمین پاك سے آخری دہشت گرد كے خاتمے تك دہشت گردی كے خلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی كا خاتمہ اور پرامن پاكستان كو یقینی بنانا موجودہ حكومت كی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی كے خلاف ہماری كامیابیوں اور اقتصادی استحكام نے عوام میں نئی امید پیدا كی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں كی كمرتوڑ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں كراچی آپریشن پر بھی تبادلہ خیال كیا گیا اوراس موقع پر اتفاق كا اظہار كیا گیا كہ كراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تك پہنچانے تك جاری رہے گا،اجلاس میں وزیراعظم كو باچا خان یونیورسٹی كے افسوسناك واقعہ اور اب تك ہونے والی تحقیقات كے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔