ہمارا کام سیاست نہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ڈی جی رینجرز سندھ

جرائم میں کمی کے بعد سیاسی جماعتیں بھی رینجرز کی کارکردگی کی متعرف ہیں ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر


ویب ڈیسک January 29, 2016
شہر قائد میں جرائم میں کمی کے بعد سیاسی جماعتیں بھی رینجرز کی کارکردگی کی متعرف ہیں ،میجر جنرل بلال اکبر: فوٹو : فائل

KARACHI: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی میں جرائم کی کمی کی متعرف ہیں گزشتہ 27 ماہ میں دہشت گردوں کے خلاف بہت سی کامیابیاں حاصل کیں ۔

آئی بی اے جامعہ کراچی میں سوشل سائنزز کلب کے زیر اہتمام 4 روزہ پولیٹیکل کانفرنس میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ رینجرز نے گزشتہ 27 ماہ میں دہشت گردوں کے 30 ٹھکانے ختم کئے اور متعدد دہشت گردوں کو کیفرکردار تک بھی پہنچایا اور تین دن قبل کراچی سے طالبان رہنما داؤد محسود کو گرفتار کیا گیا ۔ اب شہر قائد میں جرائم کی کمی ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں بھی رینجرز کی کارکردگی کی متعرف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اندرون سندھ بھی امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہیں ۔

دوران خطاب ڈی جی رینجرز اور طلبا کے درمیان مکالمہ بھی ہوا جس میں ایک سوال کے جواب میں ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز کا کام امن و امان کا قیام اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ اور امن کی بحالی کے لئے نوجوانوں کے ساتھ اور تعاون کی ضرورت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں