کراچی آپریشن کو آئندہ چند روز میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا چوہدری نثار

کراچی آپریشن میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرکے اسے جاری رکھا جائے گا، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک January 29, 2016
کراچی آپریشن کو شہر قائد ہی نہیں پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے ، چوہدری نثار فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کو صرف شہر قائد کے عوام کی نہیں پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اس لئے اسے مزید مؤثر اور بہتر انداز میں جاری رکھا جائے گا ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز میجرل جنرل بلال اکبر کو فون کرکے کراچی آپریشن کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے پر مشاور ت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو شہر قائد کے باسیوں کے علاوہ پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اس لئے اس آپریشن کے دوران حائل ہونے والی تمام رکاوٹیں دور کرکے اسے جاری رکھا جائے گا ۔

چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ آئندہ چند دنوں میں آپریشن کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا ۔ انہوں نے کراچی میں امن وامان کے قیام کےلئے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں