سلمان خان کے بھائی ارباز خان اوران کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

ملائکہ اروڑہ کی برطانوی تاجر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ارباز خان سے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی۔

ملائکہ اروڑہ کی برطانوی تاجر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ارباز خان سے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی۔ فوٹو؛ فائل

BAHAWALPUR:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان اور ''منی بدنام'' ہوئی گیت سے شہرت حاصل کرنے والی ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اڑورہ خان نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئٹم گرل کی برطانوی تاجر کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ارباز خان سے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی تاہم ملائکہ اروڑہ نے اکتوبر سے ہی ارباز خان سے الگ رہائش اختیار کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان بھارتی رئیلٹی شو''پاور کپل'' کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔
Load Next Story