عدالت نے جسٹس ر جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

سیشن کورٹ لاہور نے جاوید اقبال کے بھائی سمیت 3 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔


ویب ڈیسک January 29, 2016
سیشن کورٹ لاہور نے جاوید اقبال کے بھائی سمیت 3 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت کا حکم دیدیا۔ فوٹو؛ فائل

سیشن کورٹ لاہور نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بھائی سمیت قتل میں ملوث دیگر 2 مجرموں کو 2،2 بار سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کے والدین کو ان کے بھائی نے ساتھیوں سمیت قتل کیا تھا اور جرم ثابت کرنے پر عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں