پاکستان کی سعودی عرب میں خودکش حملے کی شدید مذمت
خود کش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، دفتر خارجہ
پاکستان نے سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے کی شدید مذمت اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی برادرعوام اور حکومت سے دلی تعزیت کی جب کہ حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔