چوہدری نثار نے حکومت اور خورشید شاہ کے درمیان ڈیل کی بات نہیں کی وزارت داخلہ کی وضاحت

وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حکومت سے فائدہ بھی لیتے ہیں اور حکومت سے بلا جواز تنقید بھی کرتے ہیں، وضاحتی بیان


ویب ڈیسک January 29, 2016
وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حکومت سے فائدہ بھی لیتے ہیں اور حکومت سے بلا جواز تنقید بھی کرتے ہیں، وضاحتی بیان، فوٹو؛ فائل

وزارت داخلہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ڈیل کی کوئی بات نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر اور حکومت کے درمیان مک مکا کے بیان پر وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ وزیرداخلہ نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کررہا ہوں کہ ایک اپوزیشن لیڈر نے اپنے اس اہم ترین عہدے کا کس طرح فائدہ اٹھایا۔

وزارت داخلہ کی وضاحت کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حکومت سے فائدہ بھی لیتے ہیں اور حکومت سے بلا جواز تنقید بھی کرتے ہیں جب کہ وزیر داخلہ نے ایک سوال کے جواب میں ایک شخص کے حوالے سے بات کی جو زیر بحث تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنے اہم ترین عہدے سے کس طرح فائدہ اٹھایا اور وہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے مک مکا کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد سیاسی حلقوں میں بیان پر شدید تنقید کی گئی اور وزیراعظم سے معاملے کی وضاحت کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |