آسکرایوارڈاورنسل پرستی اوباما نے بھی رائے دیدی

فلم انڈسٹری کو امریکا کی بڑی انڈسٹری ہونے پر ہر کسی کو نمائندگی کاموقع دینا چاہیے، اوباما


INP January 30, 2016
فلم انڈسٹری کو امریکا کی بڑی انڈسٹری ہونے پر ہر کسی کو نمائندگی کاموقع دینا چاہیے، اوباما فوٹو: فائل

امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری بھی دنیا کی دیگر انڈسٹریز کی طرح اپنا الگ مقام رکھتی ہے۔

اوباما نے مقامی ٹیلی ویڑن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو بطور امریکا کی بڑی انڈسٹری ہر کسی کو نمائندگی کاموقع دینا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ ہر کسی کے آگے آنے سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بہتر طور پر کام کر سکتی ہے۔

علا وہ ازیں جب ہر کسی کو بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر نمائندگی دی جائے گی تو وہ خودکو امریکا کا حصہ خیال کرے گا جو کسی بھی جمہوری ملک کے لیے بے حد ضروری ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو بھی ملک کی کسی بھی دوسری انڈسٹری کی طرح اپنی ترقی اور خوشحالی کے لیے میرٹ پر فیصلہ کرنا چاہیے ، جس میں ہر کسی کو رنگ ، نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر ان کی کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے آنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں