سلمان سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے اداکار بن گئے
گزشتہ برس سلمان نے 20کروڑ جبکہ اکشے نے 16کروڑ روپے ٹیکس جمع کروایا
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کے ٹاپ ہیروز کی لسٹ میں سر فہرست ہونے کے ساتھ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں بھی سب سے آگے ہیں۔
سلمان خان نے ٹیکس کی ادائیگی میں بولی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2015ء کے مالی سال میں سلمان خان نے 20کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے جبکہ اکشے کمار16کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔انڈسٹری کے دیگر ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنبیر کپورکے نام شامل ہیں۔
ممبئی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعدادوشمار کی فہرست کے مطابق گزشتہ سال رنبیر کپور نے 15کروڑ اور شاہ رخ خان نے ٹیکس کی مد میں 14کروڑ روپے جمع کرائے۔