چیئرمین ایف بی آر ملک بھرمیں ٹیکس دفاترکے دورے کرینگے

کراچی فیلڈ فارمیشنز کے دورے سے آغاز، مقصد وصولیوں کیلیے حکام کی حوصلہ افزائی ہے۔


Khususi Reporter November 04, 2012
کراچی فیلڈ فارمیشنز کے دورے سے آغاز، مقصد وصولیوں کیلیے حکام کی حوصلہ افزائی ہے۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: ایف بی آر کے ممبر ٹیکس پالیسی و ترجمان اسرار رئوف نے امیدظاہرکی ہے کہ ایف بی آررواںمالی سال کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پوراکرنے میں کامیاب ہو جائیگا۔

یہ بات انہوں نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں عید ملن پارٹی کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایف بی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر حکام گزشتہ ہفتے انتہائی مصروف رہے۔ اسرار رئوف نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آرعلی ارشدحکیم اور سینئر ممبر (اسرار رئوف) نے کراچی فیلڈ فارمیشنز کادورہ کرکے ٹارگٹ پوراکرنے کیلیے نہ صرف حکام کی ہمت بڑھائی بلکہ چیئرمین وسینئرممبرایف بی آرملک بھر میں دیگر فیلڈ فارمیشنز کا دورہ بھی کریںگے تاکہ ریونیوکاٹارگٹ بروقت پوراہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں