پاکستانی ہاکی ٹیم کی کمان تسلی بخش حالات میں نہیں سنبھالی ہیڈکوچ

اس وقت کھلاڑیوں کا مورال بہت گرا ہوا ہے انھیں حوصلہ دینے کی ضرورت ہے، قومی ہاکی کوچ


Sports Reporter January 30, 2016
اب کسی بھی پلیئرکے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جو ٹیم میں شمولیت کا اہل ہوا اسے شامل کیا جائے گا، حنیف۔ فوٹو: فائل

قومی سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اولمپئن حنیف خان نے کہا ہے کہ میں نے جن حالات میں پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی وہ تسلی بخش نہیں، اس وقت کھلاڑیوں کا مورال بہت گرا ہوا ہے، انھیں حوصلہ دینے کی ضرورت ہے۔

2 روزہ ٹرائلز کے پہلے دن سابق قومی کپتان نے کہاکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے منعقدہ اوپن ٹرائلز میں صرف 27 کھلاڑیوں کی شرکت مایوس کن ہے، ان دونوں صوبوں میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، انھوں نے کہا کہ اس تعداد سے کھلاڑیوں کی کھیل میں دلچسپی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ہمارے دورمیں ہونے والے قومی ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی تعداد سیکڑوں میں ہوا کرتی تھی.

حنیف خان نے کہا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ حوصلہ بخش ہے, اب کھلاڑیوں کو بھی چاہیئے کہ وہ ان ٹرائلز میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، انھوں نے کہا کہ اب کسی بھی پلیئرکے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی جو ٹیم میں شمولیت کا اہل ہوا اسے شامل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں