’’را‘‘ تحریک طالبان کوپیسہ دیتی ہےلطیف اللہ محسودکا اعترافی بیان

بھارتی اورافغان ایجنسیاں دہشت گردی کراتی ہیں،بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے


INP/Monitoring Desk January 30, 2016
بھارتی اورافغان ایجنسیاں دہشت گردی کراتی ہیں،بھارت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔ فوٹو : فائل

حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسودکی اعترافی وڈیومنظرعام پرآگئی جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان اور''را''کا قریبی ساتھ ہے۔

کالعدم تحریک طالبان کے سابق نائب امیرنے اعترافی بیان میں کہاہے طالبان کواسلام کی تعلیمات کادرست اندازہ نہیں، جیل میں آکرقرآن پڑھا توحقیقت کا پتہ چلا۔ پاکستان کاسب سے بڑادشمن بھارت ہے،کالعدم تحریک طالبان اور''را''کا قریبی ساتھ ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے اس کاہاتھ ہے۔بھارتی اورافغان ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں،''را''مہمند ایجنسی میں تحریک طالبان کے عبدالوی کوپیسہ اورتربیت فراہم کرتی ہے۔

دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کے دوران حکیم اللہ محسودسے قریبی تعلق رہا۔میں اغوا کیلیے لوگوں کو ٹیلی فون پردھمکیاں دیتا تھا،میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی مگرجیل میں قران پاک اور دیگر کتابیں پڑھنے سے آنکھیں گھل گئیں، واضح رہے لطیف اللہ محسودکوامریکی فورسزنے 2014ء میں افغانستان سے گرفتارکیا، بعدازں پاکستان کے حوالے کردیا تھا جو سیکیورٹی اداروں کی زیر حرا ست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔