پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 کی زد میں آچکے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور ایک وزیر اعظم گھر چلا گیا اب مسلم لیگ (ن) بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ایسی پالیسی مرتب کرے گی جس سے مسلم لیگ (ن) کا تکبر ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا نیا سیکرٹیریٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔