اصغرخان کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب آرٹیکل 62 کی زد میں آچکے منظور وٹو

پیپلز پارٹی پنجاب میں ایسی پالیسی مرتب کرے گی جس سے مسلم لیگ (ن) کا تکبر ختم ہوجائے گا، منظور وٹو


ویب ڈیسک November 03, 2012
پیپلز پارٹی پنجاب میں ایسی پالیسی مرتب کرے گی جس سے مسلم لیگ (ن) کا تکبر ختم ہوجائے گا، منظور وٹو فوٹو: پی آئی ڈی

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 کی زد میں آچکے ہیں۔


لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کیا اور ایک وزیر اعظم گھر چلا گیا اب مسلم لیگ (ن) بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرے۔


ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ایسی پالیسی مرتب کرے گی جس سے مسلم لیگ (ن) کا تکبر ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کا نیا سیکرٹیریٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |