پارلیمنٹ ہاؤس کو متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا لائسنس جاری
منصوبے کا مقصد پارلیمنٹ ہائوس کو گرین ہاؤس میں بدلنا، ماحول دوست توانائی پیدا کرنا ہے
نیپرا نے پارلیمنٹ ہائوس کو متبادل ذرائع سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔
شمسی توانائی منصوبے سے پیدا ہونے والی ایک میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں جائے گی جس کیلیے پارلیمنٹ ہائوس میں میٹر نصب کیا جائے گا جس کے ذریعے پارلیمنٹ ہائوس کے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
نیپرا سے جاری لائسنس میں ایک میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کی7 ماہ میں تکمیل اور اس کیلیے کی گئی کوششوں کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی کاوشوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
پارلیمنٹ ہائوس میں شمسی توانائی منصوبے کو اسپیکرکی وسیع النظری قرار دیا گیا ہے، اس منصوبے کا مقصد پارلیمنٹ ہائوس کو گرین ہائوس میں تبدیل کرنا اور ماحول دوست توانائی پیدا کرنا ہے، اس منصوبے سے جہاں پارلیمنٹ ہائوس کی توانائی کی ضرورت پوری ہوگی وہاں 50 فیصد تک نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔