پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ سے معیاری رہا ہے معمر رانا

غیرملکی ڈراموں کوامپورٹ کر نا درست نہیں، اداکار کی ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو

ہندوستانی فلموں کی نمائش سے پاکستان فلم انڈسٹری کو تباہ وبرباد کیا گیا، اداکار فوٹو : فائل

اداکار معمررانا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بعد اب ٹی وی انڈسٹری کو بھی تباہ کرنے کے لیے غیرملکی ڈراموں کوامپورٹ کیاجا رہا ہے جو درست نہیں ہے۔


پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ سے معیاری رہاہے اورہمارے پڑوسی ملک سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی ڈرامہ بہت پسندکیا جاتا ہے مگرہمارے ہاں غیرملکی ڈراموں کی نمائش سے پاکستانی فنون لطیفہ کے شعبوںکو نقصان پہنچانے کی سازش کی جارہی ہے جودرست نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار معمررانا نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ہندوستانی فلموں کی نمائش سے پاکستان فلم انڈسٹری کو تباہ وبرباد کیا گیا۔ ہمارے ہاں شدید بحران کے باوجود فلمیںبننے کا سلسلہ جاری تھا لیکن ہندوستانی فلموںکی سینماگھروں کی نمائش سے پاکستانی فلمیں بننے کا سلسلہ اب تقریباً ختم ہوتاجارہا ہے۔
Load Next Story