عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا

اگر پیپلزامن کمیٹی میں نے بنائی ہوتی تو میرے پاس اتنا جگرا ہے کہ میں اسے تسلیم کرتا، ذوالفقار مرزا


ویب ڈیسک January 30, 2016
آّصف زرداری کا ٹولہ وزیر داخلہ کو کام کرنے سے روک رہا ہے، ذوالفقار مرزا۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ عزیر بلوچ زندہ سلامت ہے، اسے آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی میں نے نہیں بنائی بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے قبل بھی یہ موجود تھی، یہ ہمیں ورثے میں ملی تھی، اگر پیپلز امن کمیٹی میں نے بنائی ہوتی تو میرے پاس اتنا جگرا ہے کہ میں اسے تسلیم کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عزیر بلوچ زندہ سلامت ہے اسے بابا لاڈلا کی طرح کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا، عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں، ابھی ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے جب ان کے بیانات سامنے آئیں گے تو پھر کچھ شکل نکلے گی لیکن مجھے امید ہے کہ اب بہت سے لوگ جو ملک سے باہر بھاگ گئے تھے انھیں واپس لانے کا سامان ہوگا۔

ذوالفقار مرزا نے کہا کہ چوہدری نثار محب وطن شہری ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آّصف زرداری کا ٹولہ وزیر داخلہ کو کام کرنے سے روک رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔