وزیراعظم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

ملک میں مہنگائی کنٹرول کررہےہیں اور افراط زر 2 فیصد تک نیچےآگئی ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 30, 2016
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری ارسال کی تھی فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5،5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔



لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 2013 کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ پرامن اور خوشحال ہے،عالمی سطح پرپاکستانی معیشت کومثبت اندازمیں دیکھاجارہاہے۔ صنعتوں کاپہیہ چل رہاہے،لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کےذخائر21ارب ڈالرسےزائد ہوگئےہیں۔ مہنگائی کنٹرول کررہےہیں، افراط زر 2 فیصد تک نیچےآگئی ہے، اس کے علاوہ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کی ہے۔



وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ معاملات بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے تھے ،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ پاکستان آئیں لیکن پٹھان کوٹ واقعے نے مذاکراتی عمل کو متاثر کیا، اس واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور ہم اس کی تہہ تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ نہیں بڑھنا چاہیے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان نے خود قدم اٹھایا اوراس سلسلے میں انہوں نے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کیا۔



ملک کی معاشی صورت حال پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں حکومت ملی تو خزانہ خالی تھا، 2013 کی نسبت آج کا پاکستان زیادہ پرامن اور خوشحال ہے، عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کو مثبت انداز میں دیکھا جارہا ہے، صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے، لوڈشیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر21 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں، مہنگائی کنٹرول کررہے ہیں، افراط زر 2 فیصد تک نیچےآگئی ہے.



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کےنتائج بہت اچھے ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر عملدرآمد تیزکرنےکی ضرورت ہے، دہشت گرد اب بھی اپنی موجودگی کااحساس دلاناچاہتے ہیں لیکن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیں گے۔ کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی اور حالات میں واضح بہتری آئی ہے، شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں اور عوام حالات میں بہتری کا خود اعتراف کررہے ہیں، کراچی میں مکمل امن ہونے تک رینجرز موجود رہےگی اور اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے پیش نطر اوگرا نے ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 15 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 15 پیسے، پیٹرول 7 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 36 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت میں 8 روپے 17 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔