’ڈارلنگ‘ آج پاپ سنگر کے روپ میں گٹار تھامے پہنچیں گے

شین کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ شراوت بھی ’’ڈارلنگ کورٹ‘‘ میں حاضر ی دیں گی۔

شین کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ شراوت بھی ’’ڈارلنگ کورٹ‘‘ میں حاضر ی دیں گی۔ فوٹو : فائل

ڈارلنگ نے پاپ سنگر کا روپ دھار لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز چینل کے مقبول پروگرام ''ڈارلنگ'' کے جانے پہچانے ڈارلنگ پاپ سنگر بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے گٹار تھامے پہنچ گئے۔


جہاں ڈپٹی ڈارلنگ اور میزبان خالد عباس ڈار ان کے اس نئے روپ کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔خالد عباس ڈار اورڈپٹی ڈارلنگ کی طرف سے سوالات کی بوچھاڑ کی پروا کیے بغیر وہ اپنی دھن میں مگن گنگنانے میں لگے رہے، یہ پروگرام آج شام آٹھ بجے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔جس میں ڈار اور ڈارلنگ نے ماڈل واداکارہ شین کے ساتھ بالی وڈ بیباک اداکارہ ملائیکہ شراوت کو ''ڈارلنگ کورٹ'' میں حاضر کرلیا۔ ماڈل واداکارہ شین کی تو انٹرویو دے کر جان چھوٹ گئی مگر ملائیکہ شراوت کو تو جان کے لالے پڑ گئے۔ شین سے جب ش کے نقطہ نظر سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میرا نظر انتخاب کوئی م بھی ہوسکتا ہے اور ز یعنی کہ میرا مطلب زی بھی ہوسکتا ہے ۔

اس پر ڈارلنگ نے برجستہ کہا کہ یعنی کہ محبت کی سیاست میں بھی کھپے کھپے کا نعرہ لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جس پر شین نے کرینہ کپور کی فلم ''ایجنٹ ونود'' کا مقبول گانا ''پریمی 75ہمارے 'لے جا تو کرکے 77اشارے ' دل میرا مفت کا '' گنگنانے لگیں۔ اسی طرح جب یہ پوچھا گیا کہ فرض کریں کہ سامنے الطاف بھائی کھڑے ہیں ' اب ذرا ان کی طرف دیکھ کر کوئی پیار والا جملہ بولو!کہ وہ لندن میں ہی جھوم اٹھیںسمیت دیگر کئی تندوتیز سوالات کیے گئے جب کہ بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ شراوت نے ''ڈارلنگ کورٹ'' میں اپنی پیشی کا کس طرح سے سامنا کیا ہے یہ سب کچھ آج کے پروگرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔دریں اثناء ''گل میٹھی میٹھی بول'' کا پیروڈی سانگ ' سیاسیکل ٹاک اور جگنی سمیت دیگر سیمگنٹس میں بھی موجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story