نواز شریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر
درخواست میں کہا گہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک اثاثے ہیں اور وہ بینکوں کے نادہندہ بھی ہیں۔
نواز شریف کی نااہلی کے لئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال قادری نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے نواز شریف نے1992 میں کراچی میں بلاجواز فوجی آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک اثاثے ہیں، وہ بینکوں کے نادہندہ بھی ہیں اور وہ الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
واضح رہے لاہور ہائی کورٹ میں پہلے ہی نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز، اتفاق فاؤنڈریز اور رائیونڈ کے اثاثوں سے متعلق نیب کی طرف سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔