لاہور کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایس ایچ او شادباغ تجمل بٹ جاں بحق
موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے تجمل بٹ کی گاڑی کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی، دوستوں کا بیان
ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاد باغ تھانے کے ایس ایچ او تجمل بٹ جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاد باغ تھانے کے ایس ایچ او تجمل بٹ اپنے نجی کام سے ڈیفنس کے علاقے میں دوستوں کے ہمراہ کار میں موجود تھے کہ اس دوران دو موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کا پیچھا کیا اور روکنے کی کوشش کی تاہم ایس ایچ او کو دیکھ کر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تجمل بٹ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگ رہا ہے جب کہ کار میں سوار تجمل بٹ کے دوستوں کا کہنا ہےکہ ملزمان نے کار کا پیچھا کیا اور سامنے آکر فائرنگ کردی جس سے لگتا ہےکہ ملزمان ڈکیتی کے ارادے سے آئے تھے تاہم ایس ایچ او کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ مقتول ایس ایچ او کے دوستوں کے مطابق دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے اور دونوں جینز ٹی شرٹ اور جیکٹ میں ملبوس تھے جب کہ دونوں ملزمان کے پاس ٹی ٹی پستول بھی موجود تھے جو فائرنگ کرکے بآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔