ٹینس کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ سرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن میں شکست

جرمن ٹینس اسٹار اینجلک کربر نے عالمی نمبر ایک کو 4-6 ، 6-3 اور 4-6 سے شکست دی


عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست کے بعد اپنے آنسو نہ روک سکیں، فوٹو اے ایف پی

NEW YORK: دینائے ٹینس خواتین کی بے تاج بادشاہ اور 21 گرینڈ سلام جیتنے والی سرینا ولیمز کا 22 ویں مرتبہ گرینڈ سلام جیت کر اسٹیفی گراف کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب جرمن ٹینس اسٹار اینجلک کربر نے فائنل میں انہیں شکست سے دوچار کردیا اور طویل عرصے بعد اس ٹائٹل کو جرمنی کے نام کیا۔

میلبرن کے کھچا کچھ بھرے اسٹیڈیم میں 7 ویں سیڈ اینجلک اور نمبر ون سیڈ سرینا ولیمز آمنے سامنے تھیں اور لوگ ایک بار پھرسرینا کو ایک اور گرینڈ سلام لیتے ہوئے دیکھنےکی توقع لگائے بیٹھے تھے۔ مقابلے کے آغٓاز میں اینجلک نے اپنے عزائم کا اظہار کردیا اور شاندار سروس اور بیک ہینڈ شارٹ سے سرینا ولیمز پر برتری حاصل کرکے پہلا سیٹ 4-6 سےجیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں عالمی نمبرون جوش اور نئے عزم سے سامنے آئیں اور یہ سیٹ 3-6 سے اپنے نام کرلیا اب سب کی نظریں تیسرے سیٹ پر تھیں۔

تیسرا سیٹ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا لیکن اینجلک نے اس سیٹ میں بھر پور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرینا کو شکست سے دوچار کردیا اور یوں اینجلک 1999 کے بعد آسٹریلین اوپن جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی اس سے قبل اسٹیفی گراف نے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔۔

سرینا ولیمز اس سے قبل مسلسل 6 بار آسٹریلین اوپن خواتین سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں اور مسلسل 8 واں گرینڈ سلام ٹائٹل ٹورنامنٹ کی جیت کے لیے میدان میں اتری تھیں لیکن ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔