قوم کلاشن کوفی شریعت ہرگز قبول نہیں کریگیحماد صدیقی

’’قائد اعظم کا پاکستان ؟یا طالبان کا پاکستان ؟‘‘کے عنوان سے ریفرنڈم تاریخ سازہوگا


Express Desk November 04, 2012
نوجوان،بزرگ،خواتین ریفرنڈم میںحصہ لیکرقومی فرض نبھائیں،انچارج تنظیمی کمیٹی۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین نے نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اورطلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ''قائد اعظم کا پاکستان ؟یا طالبان کا پاکستان ؟'' کے عنوان سے ملک بھر میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کو تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار کرائیں اور دنیا کو بتا دیں کہ پاکستانی عوام روشن خیالی اور اعتدال پسندی پر یقین رکھتی ہے اور انتہا پسندی ، دہشت گردی اور کلاشنکوفی شریعت ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

اپنے مشترکہ بیان میںانھوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک ہی دن میں ہونے والا عوامی ریفرنڈم انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس میں ہر فرد کو قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانی چاہیے، انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ''قائد اعظم کا پاکستان؟یا طالبان کا پاکستان''کے عنوان سے ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم کے انعقادکی ہدایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے واحد رہنما ہیں جو بلاخوف وخطرحق وسچ کی آواز بلند کررہے ہیں اور قوم اس جرات،ہمت اور بہادری پرالطاف حسین کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اس اہم ایشو پر جو نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں اور قومی ادارے خاموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ مجرمانہ فعل کے مرتکب ہورہے ہیں اوران کا یہ فعل ملک و قوم کوتاریکیوں میں دھکیلنے کے مترادف ہے،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے ملک بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونیوالے عوامی ریفرنڈم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں،ملک کو نازک حالات سے نکالنے اور نتیجہ خیز قدم اٹھانے کیلیے عوامی ریفرنڈم میں حصہ لیکر قومی فرض ضرور نبھائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں