ڈاؤیونیورسٹی میں ڈینٹل کالج کے قیام کا فیصلہ

ڈاؤ ڈینٹل کالج میں 50 سیٹیں بی ڈی ایس کے طالبعلموںکیلیے مختص ہوں گی.


Staff Reporter November 04, 2012
ڈینٹل کالج کے قیام کی درخواست دیدی،سنگ بنیاد شریف چوہدری رکھیں گے۔ فوٹو: فائل

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈائو میڈیکل کالج کے ساتھ ڈاؤ ڈینٹل کالج کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔

نیاڈینٹل کالج ڈاؤیونیورسٹی کی حدود میں قائم کیاجارہا ہے جہاں 50 سیٹیں بی ڈی ایس کے طالب علموںکیلیے مختص کی جائیںگی، معلوم ہوا ہے کہ ڈاؤیونیورسٹی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کونئے ڈاؤڈینٹل کالج کے قیام کی درخواست دیدی ہے ،کونسل کی منظوری کے بعد ڈینٹل کالج فعال کردیاجائے گا، قواعدکے مطابق ڈینٹل کالج کے قیام سے قبل 50 ڈینٹل چیئرز اوراوپی ڈی قائم کرنالازمی ہوتا ہے اس سلسلے میں ڈاؤ یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی حدود میں 50 ڈینٹل چیئرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کالج کیلیے بدھ کویونیورسٹی کی حدود میںسنگ بنیاد رکھاجارہا ہے۔

یہ سنگ بنیاد ڈاؤمیڈیکل کالج کے سابق پرنسپل شریف چوہدری رکھیں گے، اس نئے کالج کے قیام کے بعد ڈاؤیونیورسٹی کے ماتحت ایک میڈیکل اور3 ڈینٹل کالج ہوجائیںگے،معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعدکالج میں امسال ہی داخلے دیدیے جائیںگے داخلوںکی پیشکش ان امیدواروںکوکی جائیگی جنھوں نے حال ہی میں میڈیکل وڈینٹل کالج میں داخلے کیلیے شرکت کی تھی اوراسی میرٹ لسٹ کے مطابق امیدواروںکونئے ڈینٹل کالج میں داخلے دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں