عدالت نے کالعدم مذہبی تنظیم کے 3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

آئی ڈی پولیس نےملزمان کومنگھو پیرکےعلاقےسےمقابلےکے بعد گرفتار کرکے انکے قبضےسے بھاری اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے تھے.


Staff Reporter November 04, 2012
آئی ڈی پولیس نےملزمان کومنگھو پیر کے علاق سے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے تھے. فوٹو : فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن نے پولیس مقابلہ اقدام قتل ، اسلحہ ایکٹ ، دستی بم رکھنے کے الزامات سمیت دیگرمتعدد مقدمات میں گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے نعمت اﷲ ، حمید اﷲ اور عبدالباقی کو پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کی استدعا پر 5نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے ملزمان کو منگھو پیر کے علاقے سے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دستی بم برآمد کیے تھے، سماعت کے موقع پر وکیل سرکار نے بتایا کہ ملزمان نے قتل کی دھمکی دیکر محمد شفیق سے بھتہ طب کیا تھا ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد تارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے انکا مفرور ساتھی شیر خان کی گرفتاری کرنی ہے، وکیل سرکار نے ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔