سادہ لباس میں پیش ہونے پر 2 اہلکارعدالت سے گرفتار

جج عبداﷲ چنہ کی سی آئی ڈی اہلکاروں کی بغیر یونیفارم پیش ہونے پر برہمی.


Staff Reporter November 04, 2012
حراست میں لینے کا حکم،تحریری معافی وقانونی نقطہ نظر پیش کرنے پر رہا کردیا۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے دستی بم رکھنے کے الزام میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے عبدالرزاق عرف قاری عمر کے مقدمے میں سی آئی ڈی کے اہلکاروں کو بغیر یونیفارم پیش ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری حراست میں لینے کا حکم دیا۔

بعدازاں تحریری معافی اور قانونی نقطہ نظر پیش کرنے پر رہا کیا، عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر بشیر احمد جونیجواور مدعی انسپکٹر افتخار احمد گوگا کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انھیں21 نومبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، جمعے کو مقدے کی سماعت کے موقع پر سی آئی ڈی کے دو سادہ لباس میں ملبوس اہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ان سے کہا کہ ان کی یونیفام کہاں ہے جس پر انھوں نے کہا کہ وہ یونیفام میں ہی ہیں جس پر فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اورفوری طور پر حراست میں لینے کا حکم دیا، عدالت کے حکم پر انھیں حراست میں لیا گیا، بعدازاں سی آئی ڈی اہلکاروں نے بتایا کہ ان کے اعلیٰ افسران بھی سادہ لباس پہنتے ہیں کیونکہ ان کی ڈیوٹی ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر مامور ہیں جنھیں خفیہ طور پر ڈیوٹی سرانجام دینا ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں