آسٹریلیا اے نے مضبوط پروٹیز بولنگ اٹیک کو مزا چکھا دیا
ٹورمیچ میں 480 رنز، ڈولان کی سنچری، اسٹین کے سوا دیگر بولرز بدترین ناکامی کا شکار۔
آسٹریلیا اے نے دنیا کے بہترین پروٹیز بولنگ اٹیک کو ٹور میچ میں مزا چکھا دیا۔
ڈیل اسٹین کے سوا کوئی دوسرا بولر خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہا، میزبان نے 7 وکٹ پر480 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے اننگز ڈیکلیئرڈ کی، ایلکس ڈولان نے ناقابل شکست 161 رنز بنائے، ٹم پین بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، جواب میں پروٹیز نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر128 رنز اسکور کیے، کپتان گریم اسمتھ60 رنز پر ریٹائر ہو گئے تاکہ ساتھیوں کو بھی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا موقع مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں 325 رنز پر نامکمل اننگز شروع کرنے والی آسٹریلیا اے ٹیم نے مزید 45 اوورز ڈٹ کر حریف بولرز کا سامنا کیا،ڈولان اور پین کی وکٹ کا حصول پروٹیز کیلیے جوئے شیرلانے کے مترادف ثابت ہوا۔
دونوں نے آٹھویں وکٹ کیلیے162 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، جب کپتان نے اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انھیں واپس بلایا تو وہ بالترتیب 161 اور60 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، یہ ڈولان کے فرسٹ کلاس کیریئر کا بہترین اسکور ثابت ہوا، ٹیم نے 135 اوورز میں 7 وکٹ پر480 کا مجموعہ حاصل کیا، اسٹین نے دوسرے روز زیادہ بولنگ نہ کی اور پہلے دن حاصل شدہ تین وکٹوں پر ہی محدود رہے، دوسرے پیسر ورنون فلینڈر88 رنز دینے کے باوجود وکٹ کو ترس گئے۔
عمران طاہر کو 2 وکٹیں تو ضرور ملیں مگر اس کیلیے حریف ٹیم کو 157 رنز بنانے بھی دیے۔ جنوبی افریقی اننگز کا آغاز بھی پُراعتماد رہا، کپتان گریم اسمتھ اور الویرو پیٹرسن نے دیر تک فیلڈنگ کا بدلہ چکاتے ہوئے124 رنز جوڑے، اسمتھ60 کے اسکور پر ریٹائر ہو کر پویلین چلے گئے، پیٹرسن 38 پر سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے اسپنر میکسویل کا شکار بنے، ہاشم آملا 27 اور پال ڈومنی2 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، 44 اوورز میں 1 وکٹ پر128رنز بنانے والی مہمان سائیڈ کو اب بھی352 کے خسارے کا سامنا ہے۔