تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تین روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے


ویب ڈیسک January 31, 2016
تین روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے آخری اور تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین روزہ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز پر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد اب تک فتح کو ترس رہی ہے جب کہ مختصر فارمیٹ کی سیریز 1-2سے گنوانے والے گرین شرٹس ویلنگٹن میں پہلے ون ڈے میچ میں بھی ناکامی سے دوچار ہوئے۔

نیپیئر میں پاکستان کے پاس سیریز کی برابری جب کہ کیویز کے لیے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کا موقع تھا مگر بارش کی وجہ سے ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی تاہم اب تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس سیریز اور ساکھ بچانے کی کوشش میں سرگرداں ہوں گے۔

کیویز ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹرافی بھی اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے لیکن پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بولنگ اور بیٹنگ دونوں کے حوالے سے فکر مندی میں مبتلا ہیں کیونکہ کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے بولرز بری طرح سے ناکام رہے ہیں جب کہ بیٹنگ کمبی نیشن بھی کامیاب نہیں ہوسکا اور کوئی بھی بیٹسمن اب تک سیریز میں خواطر خواہ کامیابی دھکانے میں ناکام رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں