مصباح نے ٹیم کیلیے بیٹنگ کوچ کے تقرر کی حمایت کردی
فلڈ لائٹس میں فرسٹ کلاس میچ کھیل کرڈے نائٹ ٹیسٹ کی کامیابی کااندازہ ہو گا، کپتان
پاکستانی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کیلیے بیٹنگ کوچ کے تقرر کی حمایت کردی۔
ان کے مطابق اس سے پلیئرز کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی،انھوں نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو نیا تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ لائٹس میں فرسٹ کلاس میچ کھیل کر ہی کامیابی کا اندازہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ کوچ کا تقرر کرنے کے سلسلے میں اپنی ویب سائٹ پر اشتہار دیا ہے، درخواستیں بھیجنے کا اتوار کو آخری روز ہو گا، ٹیم کے ساتھ چیف کوچ ڈیو واٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین اور بولنگ کوچ محمد اکرم پہلے سے ہی موجود ہیں،اس حوالے سے نمائندہ ''ایکسپریس'' کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ان دنوں دنیا کی ہر سائیڈ کی ساتھ کافی سپورٹنگ اسٹاف ہوتا ہے۔
اس سے پلیئرز کو خامیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے، پاکستان نے بھی اگر اب بیٹنگ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کیا تو یقیناً یہ اچھا ثابت ہو گا، ذمہ داریاں تقسیم ہونے سے کوچز کو بھی مدد ملے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گذشتہ دنوں تمام بورڈز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کی اجازت دی اور پی سی بی بھی اس کا حامی نظر آتا ہے، کپتان نے اس حوالے سے کہا کہ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ان دنوں نت نئی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، دن میں لوگ کام کاجھ میں مصروف اس لیے اسٹیڈیم آنا مشکل ہوتا ہے شائد اسی لیے رات میں ٹیسٹ کی تجویز سامنے آ گئی، جب فلڈ لائٹس میں ڈے اینڈ نائٹ فرسٹ کلاس میچ ہو تب ہی علم ہو گا کہ یہ تجربہ کتنا زیادہ کامیاب ثابت ہو سکتا ہے، گیندکے رنگ کو بھی خاصی اہمیت حاصل ہوگی۔