ایرانی ڈرون طیارے نے امریکی بحری جہاز کی تصاویر اتار لیں

ایرانی سرکاری ٹی وی پر خلیج میں ایک نامعلوم امریکی جنگی بحری جہاز کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔


News Agencies January 31, 2016
ایرانی سرکاری ٹی وی پر خلیج میں ایک نامعلوم امریکی جنگی بحری جہاز کی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

FAISALABAD: ایرانی ڈرون طیارے نے بحری مشقوں کے دوران امریکی طیارہ بردار جہاز کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اس کی بالکل واضح تصاویر کھینچی ہیں، ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکی بحری جہاز کی یہ تصاویر خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران لی گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی پر خلیج میں ایک نامعلوم امریکی جنگی بحری جہاز کی تصاویر دکھائی گئی ہیں، ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اس آپریشن میں امریکی بحری بیڑے کے بہت قریب جا کر غیر ملکی فوج کے جنگی یونٹس کی درست اور معیاری تصاویر حاصل کرنے کے آپریشن کی تعریف کی ہے، ایرانی بحریہ کے ایڈمرل حبیب اللہ شیاری نے ایک ٹی وی کو بتایا کہ یہ ہمارے ڈرون آپریٹرز کی بہادری، سائنسی قابلیت اور تجربے کی مثال ہے ۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اس کے بحری جہاز کے اوپر سے ایرانی ڈرون گزرا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اسی ڈرون کی حاصل کردہ تصاویر نشر کی گئی ہیں، امریکی بحریہ کی خاتون ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں تھا لیکن یہ غیر پیشہ وارانہ اور خلاف معمول حرکت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں