تیزرفتارمعاشی ترقی کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ بہت ضروری ہے شہباز شریف

پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 31, 2016
جاپان اورپاکستان کے تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے کی ضرورت ہے،وزیراعلی پنجاب۔ فوٹو:فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران ، دہشت گردی ، انتہا پسندی اوردیگر کئی چیلنجز کا سامنا ہے جب کہ تیزرفتار معاشی ترقی کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیرمسٹر ہیروشی انوماتا نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورجاپان کے مابین بہترین تعلقات موجود ہیں، جاپانی قوم نے اپنی محنت سے نمایاں ترقی کی ہے، جاپان اورپاکستان کے تعلقات کو معاشی تعاون میں بدلنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی بڑھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی بحران ، دہشت گردی ، انتہا پسندی اوردیگر کئی چیلنجز کا سامنا ہے،تیز رفتار معاشی ترقی کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیرہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں