اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں سیزنل انفلوئنزاویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد کے سرکاری اسپتال سیزنل انفلوئنزا کی ویکسین راولپنڈی سے لینے پر مجبور ہے

پمز اسپتال اورپولی کلینک سمیت دیگر طبی مراکز میں بڑی تعداد میں سیزنل انفلوئنزا کے مریض زیر علاج ہیں فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں سیزنل انفلوئنزا کے زیرعلاج مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔


اسلام آباد کے پمزاسپتال اورپولی کلینک سمیت دیگرطبی مراکزمیں بڑی تعداد میں سیزنل انفلوئنزا کے مریض زیرعلاج ہیں لیکن ان اسپتالوں میں ان مریضوں کے لئے ضروری ویکسین بھی موجود نہیں۔ اسلام آباد کی اسپتال انتظامیہ یہ ویکسین راولپنڈی سے حاسل کررہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرراولپنڈی ڈاکٹررفیق احمد کا کہنا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں اور ان کے علاج معالجے کو نا صرف مانیٹرکررہا ہے بلکہ تمام ضروری انہیں ادویات اورکٹس فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں زیرعلاج سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کے لیے ویکسین باقاعدگی سے فراہم کی جارہی جو اگرچہ ضلعی محمکہ صحت کی ذمہ داری نہیں تاہم جب تشویش ناک حالت کا شکار مریضوں کے لیے ویکسین مانگی جاتی ہے تو فوری پر ویکسین فراہم کردی جاتی ہے۔
Load Next Story