روس عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہےرجب طیب اردگان

روس کو ترک فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ترک صدر


ویب ڈیسک January 31, 2016
ترکی نے روس پر گزشتہ روز بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے فوٹو: فائل

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ روس کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کے نتیجے میں عالمی امن کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ہوتی رہیں تو اسے شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صدر پیوٹن کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کے نتیجے میں عالمی امن کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایسے اقدام سے نا تو روس کو فائدہ ہوگا اورنا ہی خطے اورعالمی امن پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزترکی کے وزیرخارجہ نے الزام عائد کیا تھا کہ روس کا ایس یو-34 طیارہ ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے کئی بار انگریزی اور فرانسیسی زبان میں وارننگ دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |