برازیل کے بعد کولمبیا کی ہزاروں حاملہ خواتین زکا وائرس سے متاثر

ملک بھر میں 20 ہزار297 افراد زکا وائرس سے متاثر ہوئے، کولمبین محکمہ صحت کی تصدیق


ویب ڈیسک January 31, 2016
کولمبیا برازیل کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں اس وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں،فوٹو:فائل

لاطینی امریکی ملک برازیل کے بعد کولمبیا میں بھی ہزاروں حاملہ خواتین کے زکا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صحت کے قومی ادارے نے ملک بھر میں 20 ہزار 297 افراد کے زکا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 2 ہزار116 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ کولمبیا میں زکا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کے متعلق جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد وشمارکے بعد برازیل کے بعد کولمبیا دوسرا ملک ہے جہاں اس وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملیریا اورڈینگی کی طرح زکا وائرس بھی ایک خاص قسم کے مچھرکے کاٹنے سے پھیلتا ہے اسی کے باعث لاطینی امریکی ممالک میں چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |