عذیر بلوچ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں قائم علی شاہ

میں نے مال بنایا اور نہ ہی کبھی زمینوں پر قبضہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک January 31, 2016
وزیراعظم اچھے انسان ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے کراچی آتے جاتے رہتے ہیں، قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ نہ کبھی کسی ظالم کی حمایت کی اور نہ ہی مدد جب کہ عذیر بلوچ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

ملتان روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی اورشرافت کی زندگی گزاررہا ہوں، میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، نہ تو میں نے مال بنایا اورنہ ہی زمینوں پر قبضہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کراچی کا دورہ نہیں کیا۔ عزیربلوچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجرموں کو گرفتار ہونا چاہیے جب کہ اس گرفتاری پرپیپلزپارٹی میں اختلافات نہیں ہیں۔

بعد ازاں ملتان پہنچے پروزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق سے ہمیں کوئی اختلاف نہیں لیکن این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمیں پورے فنڈزنہیں دیئے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اچھے انسان ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے کراچی آتے جاتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں