شہداد پور زمین کے تنازع پر فائرنگ ایک شخص ہلاک
فریقین مورچہ بند، 6 گھنٹے فائرنگ سے خوف، متاثرہ علاقے کے اسکول غیر معینہ مدت تک بند.
شہداد پور کے گوٹھ تگیو رند میں زمین کے تنازع پر رند اور رڈ قبیلوں کے درمیان مسلح تصادم ہو گیا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ زمیندار محرم رند موقع پر ہلاک ہوگیا، فریقین مورچہ بند۔ 6 گنٹھے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واضح رہے کہ 3 سال سے جاری اس تکرار میں اب تک 6 افراد قتل ہوچکے ہیں۔
جن میں رند برادری کے ساماٹو رند اور محرم رند جبکہ رڈ برادری کے کانسٹبل شوکت، عظیم شیرو وڈ اور حاجی خان خان شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کرکے محرم رند کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال شہداد پور منتقل کردی، علاوہ ازیں محکمہ تعلیم شہداد پور سب ڈویژن نے رند اوررڈ برادری کے گوٹھوں میں موجود 2 پرائمری اسکول حالات بہتر ہونے تک بند کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔