مسلم لیگ نون ضلع حیدرآباد کا اجلاس تنظیمی امور پر غور

پارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت، حکومت کے دن گنے جا چکے،حنیف صدیقی.


Numainda Express November 04, 2012
پارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت، حکومت کے دن گنے جا چکے،حنیف صدیقی. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ نون ضلع حیدرآباد کا اجلاس قائم مقام ضلعی صدر محمد حنیف صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں ڈویژنل صدر خالد عزیز آرائیں، صوبائی نائب صدر کنور جعفر علی راجپوت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بہت جلد ضلع حیدرآباد میں تنظیم سازی مکمل کر لی جائیگی، جسکے ساتھ ہی انتخابات میں ضلع بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلیے امیدوار نامزد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے نکالے گئے افراد کی جانب سے پارٹی کے خلاف منفی پروپگنڈے کی مذمت کی گئی، اجلاس میں روشن بلوچ، محمد رفیق لودھی، محمد پریل بگھیو، حسین شاہ راشدی، اکبر بروہی، علی اکبر جونیجو، عبدالحئی بلیدی، نصیر احمد قریشی، کلیم شیخ، ایوب راجپوت و دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈویژنل صدرنے علی رضا کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، کسی بھی وقت حکومت زمین بوس ہو جائے گی اور عام انتخابات میں مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں