نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو جرمانہ

مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرانے پر اظہرعلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔


ویب ڈیسک January 31, 2016
مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرانے پر اظہرعلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے جس پر میچ ریفری نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے ون ڈے ٹیم کپتان اظہر علی پر میچ فیس کا 20 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں