بھارت نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

آخری گیند پر بھارت کو جیت کے لئے 2 رنز درکار تھے جس پر رائنا نے چوکا لگا کر فتح بھارت کی جھولی میں ڈال دی


ویب ڈیسک January 31, 2016
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں جب کہ رائنا نے 49 رنز بنائے۔ فوٹو: فائل

بھارت نے 3 ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان شین واٹسن کے شاندار 124 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 26، عثمان خواجہ نے 14 اور کرس لین نے 13 رنز کی اننگز کھیلیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ بیٹنگ کی اور مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 20 اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ آخری اوور میں بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 17 رنز درکار تھے، یووراج نے پہلی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا، یووراج اور رائنا نے تیسری گیند پر ایک رن جب کہ چوتھی اور پانچویں گیند پررائنا نے 2 ڈبل لئے، آخری گیند پر بھارت کو جیت کے لئے 2 رنز درکار تھے جس رائنا نے چوکا لگا کر فتح بھارت کی جھولی میں ڈال دی۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 52، ویرات کوہلی نے 50، سریش رائنا نے 49، شیکر دھون نے 26 اور یووراج سنگھ نے 15 رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں