ایک سال میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا خواجہ آصف
اگرنیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کی مطابق عملدرآمد کیا جائے تو منفی سوچ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،وزیردفاع
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی اور اب ان کی آخری سانسیں چل رہی ہیں اور ملک سے ایک سال میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔
مسلم لیگ ہاؤس سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج حاصل کرلئے ہیں اوراب دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، آنے والے 6 ماہ یا ایک سال میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی اوراب وہ مختلف طریقوں سے اپنے وجود کا احساس دلانا چاہتے ہیں جب کہ ان کے آسان اہداف صرف اسکولزہیں تاہم حکومت نے اسکولوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک سوچ کا نام ہے جو پوری دنیا میں موجود ہے لیکن اگرنیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کی مطابق عملدرآمد کیا جائے تواس منفی سوچ کا بھی خاتمہ کیا جاسکتا ہے اورپوری قوم کو بھی چاہئے کہ وہ اس سوچ کے خلاف جہاد کرے۔