پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا 2 فروری سے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان

پی آئی اے کی نجکاری سےمتعلق قرارداد واپس لی جائےاورکمیٹی کے ذمہ داران پر قائم مقدمات ختم کئے جائیں،جوائنٹ ایکشن کمیٹی


ویب ڈیسک January 31, 2016
اگرحکومت سے کوئی بھی معاہدہ ہوگا تو وہ تحریری شکل میں ہوگا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی. فوٹو؛ فائل

پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کردہ احتجاج پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2 فرووی بروز منگل سے فلائٹ آپریشن بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اوراپنے مطالبات پر قائم رہتے ہوئے منگل کی صبح 7 بجے سے فلائٹ آپریشن کو بند کردیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت قومی اسمبلی میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بل واپس لے اور جوائنٹ کمیٹی کے ذمہ داران پر قائم مقدمات فوری ختم کئے جائیں.

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگرحکومت سے کوئی بھی معاہدہ ہوگا تو وہ تحریری شکل میں ہوگا تاہم کمیٹی کے ساتھ جس نے بھی مذاکرات کرنا ہیں تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ریلوے کو خواجہ سعد رفیق جیسا وزیردے سکتی ہے تو پی آئی اے میں کیوں نہیں دے سکتی، پی آئی اے کو بھی خواجہ سعد جیسا وزیردیں اور پھر دیکھیں کے یہ ادارہ ایک سال میں کس طرح اپنے پیروں پر کھڑا ہوتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام تر یقین دہانی کے بعد ملازمین کی ہڑتال بلاجواز ہے،پی آئی اے ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جائے گا، ملازمین کی نوکری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں حاصل مالی فوائد، تنخواہ، پنشن اور گریجویٹی پر بھی کسی قسم کا اثر نہیں پڑے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین پی آئی اے کی بحالی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کل سے دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں