ملائکہ کی ارجن کپورسے بڑھتی قربت اربازخان سے علیحدگی کی وجہ بنی

ملائکہ اور ارجن کوکئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پرمتعدد بارارباز خان اورآئٹم گرل میں تکرار بھی ہوئی۔


ویب ڈیسک January 31, 2016
ملائکہ اور ارجن کوکئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پرمتعدد بارارباز خان اورآئٹم گرل میں تکرار بھی ہوئی۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے نوجوان و خوبرو اداکار ارجن کپور کی آئٹم گرل سے بڑھتی ہوئی قربت دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ کے رشتے میں دراڑ کا سبب بنی ہے۔

بالی ووڈ اداکار و ہدایت کارارباز خان اوران کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ خان نے 18 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا جب کہ آئٹم گرل کے منیجرکی جانب سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کی گئی ہے تو وہیں دوسری جانب دونوں میں علیحدگی کی وجہ ملائکہ اروڑہ کی برطانوی تاجرسے بڑھتی ہوئی قربت قراردی گئی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی کی ایک اوروجہ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی آئٹم گرل اور دبنگ سلمان خان کی بھابی ملائکہ اروڑہ کی خوبرواداکارارجن کپورکے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت اربازخان سے رشتے میں دراڑ کا سب سے بڑا سبب ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس پرمتعدد باراربازاورآئٹم گرل میں تکرار بھی ہوئی ہے تاہم اکتوبر 2015 سے ہی ملائکہ نے اربازخان سے الگ رہائش اختیارکرلی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اداکار ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام رہی ہیں جس کی دونوں کی جانب سے کبھی تردید بھی نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔