روس کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 12ا فراد ہلاک

فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونےوالے تمام افراد تارکین وطن تھے، حکام


ویب ڈیسک January 31, 2016
فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونےوالے تمام افراد تارکین وطن تھے، حکام فوٹو:اے پی

روس میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ آگ کی وجہ سے فیکٹری کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں کپڑے بنانے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس کے باعث 3 بچوں سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے جب کہ آگ کی وجہ سے فیکٹری کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاک ہونےوالے تمام افراد تارکین وطن تھے اور فیکٹری میں نہ صرف کام کرتے تھے بلکہ کچھ افراد اپنے بچوں سے ساتھ رہائش پزیر بھی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔