ایشیا کپ کبڈی پاکستان نے افغانستان کو بھی قابو کرلیا
میزبان کی مسلسل تیسری کامیابی، بھارت نے نیپال کو ہرا دیا، سری لنکا پر ایران کی فتح.
دوسرے ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناقابل شکست ثابت ہوئیں۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں میزبان نے افغانستان کو 33کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے قابو کیا، یہ اس کی مسلسل تیسری کامیابی ہے، بھارتی ٹیم نے نیپال کو 50-22 سے مات دے کر ٹائٹل کی طرف پیش قدمی جاری رکھی، ایران نے سری لنکا کو 14کے مقابلے میں 66پوائنٹس سے آئوٹ کلاس کیا، اب تک تمام ٹیموں کے 3،3میچ مکمل ہو چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت نے فتوحات کا سفر جاری رکھتے ہوئے 6،6پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹیموں کے طور پر نام درج کرالیا ہے، میزبان ٹیم سے واحد مات کھانے والی ایرانی ٹیم 4پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، سری لنکا نے نیپال کے خلاف کامیابی کی بدولت 2پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں تاحال ایک بھی معرکہ سر کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں۔ اتوار کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ دوسرے میچ میں بھارت اور ایران کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، تیسرا معرکہ افغانستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے۔