پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ہوگئی۔


ویب ڈیسک January 31, 2016
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کردی گئی، عوام کو اب پیٹرول فی لیٹر 71.25 روپے میں ملے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھرعوام کو اونٹ میں زیرے کے برابرریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 71.25 روپے فی لیٹر ہوگئی، ہائی اوکٹیں، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمتوں میں بھی 5،5 روپے کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی آکٹین کی فی لیٹرقیمت 75.66، ہائی اسپیڈ ڈیزل 75.79، مٹی کا تیل 43.25 اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 39.94 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی تھی جب کہ عالمی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 10 سال کی کم ترین سطح پرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔