رشی کپور فلم ’’صنم رے‘‘ میں دلچسپ کردار پر خوشی سے نہال

لیجنڈری اداکار فلمساز بھوشن کمار کی فلم میں 80 سالہ بوڑھے کا دلچسپ کردار ادا کریں گے۔

لیجنڈری اداکار فلمساز بھوشن کمار کی فلم میں 80 سالہ بوڑھے کا دلچسپ کردار ادا کریں گے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کیجنڈری اداکار رشی کپور اپنی نئی آنے والی فلم''صنم رے'' میں 80 سالہ بوڑھے کا دلچسپ کردار ادا کرنے پر خوشی سے نہال ہیں۔

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے فلمساز بھوشن کمار کی نئی آنے والی فلم''صنم رے'' میں 80 سالہ بوڑھےکا دلچسپ کردار نبھایا ہے جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے انہوں نے 80 سالہ بوڑھے کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا ہے جس کے لیے انہیں کافی محنت سے میک اپ کرنا پڑا ہے تاہم فلم میں ان کا کردار مختصر ہے۔


دوسری جانب رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم میں اپنے کردار کی پہلی تصویر جاری کی جب کہ فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ فلم میں میرا کردار دلچسپ اور مختصر ہے۔



واضح رہے کہ فلم ''صنم رے'' میں اداکار پلکت سمراٹ اور اداکارہ یمی گوتم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم 12 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story